Poet: Waheed Mughal
چاند بھی آئے تم بھی ستارو آؤ
آؤ میرے ہم شب بیدارو آؤ
دے گیا پھر کوئی منزل کا سراغ
مجھے سنبھالو میرے اعتبارو آؤ
بکھری ہے ہر چیز میرے مکاں کی
اسے گھر بناؤ اسے سنوارو آؤ
میں حسیں لمحوں کی بازگشت
مجھے سنو مجھے پکارو آؤ
کوئی خیال ہے ناں کوئی دلیل باقی
گفتگو آگے بڑھانے کو اشارو آؤ
No comments:
Post a Comment