Friday, July 20, 2018

Love / Romantic Poetry - تیری محبت کو اپنا مقدر

Poet: M.Asghar

تیری محبت کو اپنا مقدر ہم بنائیں گے
ایک دن ایسا کر کے دنیا کو دکھائیں گے

جس میں کوئی نہ ہو ہم دونوں کے سوا
ایسا اپنا ایک چھوٹا سا گھر بنائیں گے

پیار کی زنجیر سے باندھ لیں گے تمہیں
آپ جانا بھی چاہیں تو جا نہ پائیں گے

تیرے سبھی غم مانگ لیں گے رب سے
خوشیوں سے تیری جھولی بھر جائیں گے

ہمارے پیار کو دنیا بھول نہ پائے گی
اپنے پیچھے ایسی داستان چھوڑ جائیں گے

کہتے ہیں کہ یہاں ارماں پورے نہیں ہوتے
ہم اس کے برعکس کر کے دکھائیں گے

ایک موقعہ دیجیے اپنے دل میں آنے کا
زندگی بھر آپ اصغر کو نہ بھول پائیں گے

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...