Poet: SOHAIL
تیری یادوں کے نقوش دل سے مٹائے نہیں جاتے
تیرے ساتھ گزرے ہو ئے لمحے بھلائے نہیں جاتے
اک اک پل سے وابستہ ہیں تیری یادیں
تیرے وعدے مجھ سے بھلائے نہیں جاتے
تیری جدائی میں بڑی مشکل سے گزرتے ہیں دن
تنہائی میں اب اور دن گزرے نہیں جاتے
تو شاید مجھے کبھی بھی بھول جائے مگر
مجھ سے وہ منظر پیار کے بھلائے نہیں جاتے
صبح وشام تیری یاد میں اشک بہتے ہیں
مجھ سے تیری یاد میں آنسو روکے نہیں جاتے
تیری یاد میں بہت روتا ہوں میں صدیق
مجھ سے اب یہ جدائی کے بوجھ اٹھائے نہیں جاتے
No comments:
Post a Comment