Poet: Lubna Kanwal
آہٹ آہٹ انتظار کر کے دیکھنا
کبھی کسی سے پیار کر کے دیکھنا
ٹوٹ جاتے ہیں بہت سے رشتے بھی
غلطیاں دو چار کر کے دیکھنا
اگر زندگی کا فلسفہ سمجھنا ہو
بارش میں کھڑی کچی دیوار کر کے دیکھنا
کئی جنم بیت جائیں گے میرے دوست
کبھی محبتیں شمار کر کے دیکھنا
No comments:
Post a Comment