Poet: Rabail
ڈوبتا سورج اور میں
دونوں کتنے زرد رنگ ہیں
ہر کوئی دیکھتا ہے
لمحہ بھر کیلیے ہمیں
اور پھر نہ جانے کسں خوف سے لرزتا ہے؟
شاید
زندگی کے ڈوب جانے سے
اور کتنے نڈر ہیں
روز مرتے ہیں
اسں آسں پے کہ
شاید کل سے ابدی زندگی ہو
کتنے پاگل ہیں
ڈوبتا سورج اور میں
No comments:
Post a Comment