Poet: Black Beauty
آنکھیں بند کرتے ہی
خوابوں کی نگری آباد ہوتی ہے
پیاس دل کی وادی میں
خواہش کی بانہوں میں رقص کرتی ہے
امید کے ساز میں
تمنا اور یاس کے مالاپ میں
سندر سپنوں کے ہمراہ مست کرتی ہے
دل کی دھڑکن شاد ہوتی ہے
اسیر پری آزاد ہوتی ہے
خوابوں کی نگری آباد ہوتی ہے
No comments:
Post a Comment