Poet: Akram Saqib
بات لگن کی پیا ملن کی
چاند کی تاروں کی نیل گگن کی
بات لگن کی پیا ملن کی
تڑپتی نگاہیں ترستی بانہیں
مدت سے یہ جڑے من آنگن کی
بات لگن کی پیا ملن کی
چاند کی تاروں کی نیل گگن کی
تم تھے ہمارے من کے دوارے
بستی تھی بستی ہنستے نین کی
بات لگن کی پیا ملن کی
چاند کی تاروں کی نیل گگن کی
چاندنی راتوں میں رت ہے اماوس
ساگر میں اکھیوں کے جھلکتے گہن کی
بات لگن کی پیا ملن کی
چاند کی تاروں کی نیل گگن کی
No comments:
Post a Comment