Poet: Farkhanda Rizwi
تم مجھے چاہتی ہو
میں تجھ کو
چاند سے پیار ہے تجھے
مجھے چاندنی اچھی لگتی ہے
ہواؤں سے محبت کرتی ہو
میں آندھیوں سے لڑ لیتی ہوں
سمندر کی لہروں کو گن لیتی ہو
میں ان لہروں کو
دامن میں بھر لیتی ہوں
کتنا اپنا پن ہے
ہم دونوں میں
تضاد کہاں ہے؟
تجھ میں مجھ میں
بس یہاں پر اتنا سا
تم محبت کرتی ہو
میں عقیدت تک جھک جاتی ہوں
No comments:
Post a Comment