Poet: Afnan
اک روز جو میں نے اس سے کہا
سنئے تو ذرا
تم سب کو ہی
قسمت کا حال بتاتے ہو
اک بار ذرا
تم میرے بھی
ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھو
کیا کہتی ہیں
یہ سن کر وہ خاموش ہوا
پھر دھیرے سے پلکوں کو اٹھا کر وہ بولا
سن اے پگلی
یہ دل کا درد چھپانے کا اک پردہ ہے
اک بات کہوں
ہے مجھ کو خبر
تیرے ہاتھوں کی ان لکیروں میں
میرا نام نہیں
میرا نام نہیں
No comments:
Post a Comment