Monday, October 28, 2019

Sad Poetry - گیا پھر آج کا دن بی اداس کر کے مجھے

Poet:

کسی نے بھی تو نہ دیکھا نگاہ بھر کے مجھے
گیا پھر آج کا دن بھی اداس کر کے مجھے

صبا بھی لائی نہ کوئی پیام اپنوں کا
سنا رہی ہے فسانے ادھر ادھر کے مجھے

گیا پھر آج کا دن بھی اداس کر کے مجھے
وہ درد ہے کہ جسے سہہ سکوں نہ کہہ پاؤں

ملے گا چین تو اب جان سے گزر کے مجھے
گیا پھر آج کا دن بھی اداس کر کے مجھے

معاف کیجئے جو میں اجنبی ہوں محفل میں
کہ راستے نہیں معلوم اس نگر کے مجھے

گیا پھر آج کا دن بھی اداس کر کے مجھے
کسی نے بھی تو نہ دیکھا نگاہ بھر کے مجھے

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...