Poet: M.Asghar
جب تجھے خط لکھتا ہوں تو میرا قلم بھی روتا ہے
سچ کہنا کیا تمہارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے
یہاں پردیس میں تیری یاد ہی میرا سہارا ہے
سوچتا ہوں سات سمندر پار نا جانے کیا حال تمہارا ہے
میں تمہاری ہمت کو سلام کرتا ہوں جاناں
تمہارا بے حد احترام کرتا ہوں
سنا ہے شہر میں چور بازاری ہے غنڈہ گردی ہے
ہر طرف ڈاکہ زنی ہے دہشت گردی ہے
جینا مشکل ہے پھر بھی جی رہی ہو
جدائی کا کڑوا زہر پی رہی ہو
جلد اپنا ملن ہو یہی دعا کرتا رہتا ہوں
ہم کہیں بچھڑ نا جائیں اس بات سے ڈرتا رہتا ہوں
No comments:
Post a Comment