Poet: Hafsa Hafeez
نگینہ بنا کے تجھے انگوٹھی میں چھپا لیتی
دنیا سے بے خبر کر کے تجھے دل میں بٹھا لیتی
تند ہوا اڑا کے نہ لے جائے تجھے مجھ سے دور
ان شوخ ہواؤں سے بھی میں، تجھے پردہ کرا لیتی
میری چاہت کم نہ ہوگی تیرے دور رہنے سے
ہو سکتا مجھ سے تو تجھ کو تجھ ہی سے چرا لیتی
حفصہ کو تجھی سے پیار ہے اور فقط یہ تمنا ہے
کہ تجھے پلکوں میں بٹھا کے آنکھوں میں سجا لیتی
No comments:
Post a Comment