Poet: Waheed Mughal
لے کر اپنے ہاتھوں میں بجھتے چراغ
کس شان سے نکلے اجالوں کے سفر کو
عجب مفلسی کا دور ہے کہ ہر شخص
لوٹ رہا ہے شوق سے اپنے ہی گھر کو
سانحہ ضرور کوئی گزرا ہے اہلِ زمیں پر
ورنہ کون کاٹتا ہے اپنوں کے سر کو
خون سے تر، وحید تیری پلکوں کا بدن
کیا چھیڑا ہے کسی نے اپنوں کے ذکر کو
No comments:
Post a Comment