Poet: Muhammad Zia Siddiqui
بدل جاتے ہیں تیور وقت آنے پر ضیاء اکثر
سنا تھا میں نے لوگوں سے مگر یہ بات سچی ہے
کسی کی بھی پریشانی ہو اہنے دل پہ سہتے ہیں
ضیاء ایسے بھی دل والے میری دنیا میں رہتے ہیں
ان گنت سوالوں میں اور میرے خیالوں میں
یادوں کی گھٹا بن کر تم چھائے رہتے ہو
بلبل کا چمن سے ضیاء جو رشتہ قائم ہے
ویسے ہی میرے دل میں تم آئے رہتے ہو
No comments:
Post a Comment