Poet: Muhammad Zia Siddiqui
ہر طرف سے ہیں سختیاں
غالب حال اکثر خراب رہتا ہے
جھڑکیاں افسروں کی دفتر میں
گھر میں بیگم عذاب رہتا ہے
سن کے حاکم کے منہ سے گالی گلوچ
منہ سے کھلتے گلاب کہتا ہے
آفریں اسکی حوصلہ مندی
ملحوظ اداب رہتا ہے
چاہے خادم ہو کتنا غصے میں
پھر بھی حاضر جناب کہتا ہے
اتنی ٹینشن میں ضیاء صدیقی
کب قائم باقی شباب رہتا ہے
گھر سے بیگم تو ہو گئیں رخصت
دیکھئے ایک صاحب رہتا ہے
No comments:
Post a Comment