Poet: Faheem Ur Rehman Faheem
جب بھی چاہو مجھے آزما کے دیکھ لینا
میں آؤں گا تم بلا کے دیکھ لینا
تم سے بچھڑ گیا تو مر ہی جاؤں گا
آج جانا کل آ کے دیکھ لینا
مجھ سا کوئی چاہنے والا نہ ملے گا
جسے چاہو اپنا بنا کے دیکھ لینا
میرے گلے شکوے ہو جائیں گے ختم
بس اک نظر مجھے مسکرا کے دیکھ لینا
آنکھوں میں تری ہی صورت آئے گی نظر
مری نظر سے تم نظر ملا کے دیکھ لینا
No comments:
Post a Comment