Poet: Imran Ahmed Khan
مان گئے تیری محبت کو
جس نے بدگمان سےانسان بنا دیا
توپہلے آتا تو ہم ہارتے نہ زندگی سے
تیرے پیار نے اتنا قابل بنا دیا
بہتی ہوئی زندگی کا پتہ نہ چلا
تیرے پیار نے سب کچھ بھولا دیا
کتنی اداسیاں تھیں میرے آنگن میں
تیری چاہت نے انکو خوشیاں بنا دیا
نہ کوئی شکایت رہی ہم کو زندگی سے
تیرے پیار نے زندگی کو زندگی بنا دیا
شکر گزار ہوں اس رب کا جس نے
ہم دونوں کو ایک دوسرے کے لیے بنا دیا
No comments:
Post a Comment