Poet: Yaseen Shahi
اپنے جذبات آﻧﻜﮭ میں رﻜﻬ لو
بس یہی بات آﻧﻜﮭ میںرﻜﻬ لو
زندگی تو سفر ہے صحرا کا
تھوڑی برسات آﻧﻜﮭ میں رﻜﻬ لو
دﻦ سے جاناں کبھی چھپا کے مجھے
صرف اک رات آﻧﻜﮭ میں رﻜﻬ لو
میں ہوں محور تمہاری چاہت کا
تم میری ذات آﻧﻜﮭ میں رﻜﻬ لو
جن سے خوابوں میں رنگ بھر جائیں
ایسے لمحات آﻧﻜﮭ میں رﻜﻬ لو
شاہی ہم سے وفا پرستوں کی
کوئی تو بات آﻧﻜﮭ میں رﻜﻬ لو
No comments:
Post a Comment