Poet: Rizwan Rabassum Razzi
مجھ سے میرا دل میری جان چھین کر
وہ تڑپ رہا ہے مجھ سے یہ سامان چھین کر
اسے سونے نہیں دیتی ہیں میری آہ و زاریاں
وہ خوش کہاں ہے خود میری مسکان چھین کر
اہل جفاء بتا تو سہی کیا ملا تجھے
مجھ سے میرا گھر میرا جہان چھین کر
دولت ، شہر ت ، رشتے، ارمان چھین کر
موت لے گئی کسی کی پہچان چھین کر
رضی میں ڈھونڈتا ہوں اسکو جو ہنس کے لے جائے
مجھ سے میرے درد کی دوکان چھین کر
No comments:
Post a Comment