Poet: Touseef Ali Khan
میرے دل کی حالت پر ماتم کرتی ہوگی
اپنی بے وفائی کا اب تو غم کرتی ہوگی
کبھی ہنس دیتی ہوگی کبھی رو دیتی ہوگی
اپنی جان پر کس قد ر ظلم کرتی ہوگی
کہتی ہوگی کہہ نہیں ہے اس کو محبت
بارہا یہ کہہ کر آنکھوں کو نم کرتی ہوگی
خود کو باوفا، مجھ کو بے وفا کہتی ہوگی
کچھ اس طرح سے اپنا جرم کم کرتی ہوگی
No comments:
Post a Comment