Poet: Saba Komal
تیرے خوابوں سے جب ہم نکالے گئے
ہم ناں کسی سے پھر سنبھالے گئے
تیرے گھر کی طرف چل پڑے برہنہ پا
پاؤں سے پھر ناں کبھی چھالے گئے
خود سے خودی کا تماشا بھی کر لیا
پستی سے پھر ناں ہم نکالے گئے
روتے ہوئے ہچکیاں تھیں بندھ گئیں
آنکھوں سے کبھی ناں پھر جالے گئے
No comments:
Post a Comment