Poet: Hafeez Javed
یہ کیا ماجرا ہوا
اس نے کہا بھول جا
جو میری خاطر
صدیوں انتظار کر سکتا تھا
جو کہتا تھا کہ
میں جی نہیں پاؤں گا
جس کا دعوہ تھا کہ
اسکا فیصلہ اٹل ہوتا ہے
جس کو مان تھا
اپنے پیار کی سچائی پر
وہ مجھ سے آج
آخری کال چاہتا ہے
میری بات کو وہ
آخری بات بنانا چاہتا ہے
میں کیوں کروں بات اس سے
وہ آخری بات کے بہانے
جان چھڑانا چاہتا ہے
No comments:
Post a Comment