Poet: Atif Rashid
دہشت گردی کر کے آخر کون سا ملک خوش ہے
گریبان میں جھانکے امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد بش ہے
مر جائیں انگریز تو ان کی جانیں جان ہیں
ہمیں بھی ہوتی ہے تکلیف آخر ہم بھی انسان ہیں
اک دن امریکہ تو بھی منہ کی کھائے گا
آج اگر عروج ہے تو کل زوال آئے گا
ہو کر اک جان دنیا میں یہ ظاہر کریں
تمام ایشیائی ممالک تجھ کو نکال باہر کریں
تم اپنی حد نہ توڑو ہم اپنی حد میں رہتے ہیں
جیو اور جینے دو ہم تو بس اتنا کہتے ہیں
No comments:
Post a Comment