Poet: Irfan Ali
میرا دل میری جان پاکستان پاکستان
عظمتوں کا نشان پاکستان پاکستان
اس کے دم سے آزادی ہم آزاد ہیں
پاک زمین اپنا جہان پاکستان پاکستان
شہیدوں کا مسکن یہ اسلام کا نشیمن
یہی اولیا کا آستان پاکستان پاکستان
تیری عظمتوں کا نشان ہے ہر جوان
سب بیٹیاں تیری شان پاکستان پاکستان
لا الہ الا اللہ نغمہ اس دھرتی کا
گونجے سارا آسمان پاکستان پاکستان
جینا مرنا یہاں یہ مٹی میرا خمیر ہے
یہی ہوگا حشر کا میدان پاکستان پاکستان
اے ارض پاک تو پاک سرزمین ہے
زندہ باد پاکستان، پاکستان پاکستان
No comments:
Post a Comment