Poet: M.Asghar
تیری یاد میں بےقرار ہے دل
پھر دھوکہ کھانے کو تیار ہے دل
اب تو کسی کا گزر نہیں ہوتا
ان دنوں اک اجڑا ہوا دیار ہے دل
روتا ہے تو آنکھوں سے بہتا ہے لہو
کسی کی محبت میں گرفتار ہے دل
تیری یاد سے ہو گیا تھا غافل
اب تو ہر پل رہتا بیدار ہے دل
تیری جدائی میں رو رو کہ یہ حال ہے
اب اصغر کی طرح رہتا بیمار ہے دل
No comments:
Post a Comment