Poet: Saba Komal
تیری گلیوں سے میری چاہت کا آغاز ہوا
تیری قربت میں محبت کا احساس ہوا
بھٹکتے رہے تیرے لئے صحراؤں میں ہم
مجنوں کی پیاس کے جنوں کا احساس ہوا
مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو میں پایا تجھے
سوہنی کے کچے گھڑے پر اعتبار کا احساس ہوا
سہہ گئی یوں تیری کج ادائیوں کو کومل
ہیر کے زہر کی تاثیر کا احساس ہوا
No comments:
Post a Comment