Poet: Hafeez Javed
مل جائے گا دلدار، بس سچا پیار ہونا چاہئے
ضروری ہے کہ اپنے پیار پہ اعتبار ہونا چاہئے
کہتے ہیں آنکھوں کے رستے پیار دل میں اترتا ہے
ایسا ہو اگر تو اندھوں کو کیسے پیار ہونا چاہئے
پیار تو پیار ہے، ذات پات کی قید سے ہے بالاتر
نہ مال و دولت، نہ ہی اس کو کچھ اور چاہئے
اس کی نشونما کے لئے کسی مالی کی ضرورت نہیں
پروان چڑھنے کے لئے اس کو فقط بھروسہ چاہئے
پیار کی دولت مل جائے جسے، سمجھو اسے بادشاہ
جاوید پیار کی دولت اگر پاس ہو تو پھر اور کیا چاہئے
No comments:
Post a Comment