Poet: Mubin Uddin Ansari
قسموں وعدوں کی جھڑیاں لگاؤ مت
سنہرے اتنے پیار کے سپنے دکھاؤ مت
راتوں کو ہی چمکنے دو جگنو کی مانند
دن کی چکا چوند میں مجھے لاؤ مت
دل پر لگے زخم سارے کرید کر
اتنے پیار سے اب مرہم لگاؤ مت
فی الحال ابھی تو ہے خوشیوں پر نظر
یاد مجھے ان غموں کی ابھی دلاؤ مت
No comments:
Post a Comment