Poet: M.Asghar
میری غزلوں میں نہ سوز ہے نہ ساز ہے
سارے زمانے کے لیے محبت بھری آواز ہے
نہ دوستوں سے گلہ نہ دشمنوں سے عداوت
ہر بات کہنے کا میرا اپنا اک انداز ہے
محبت بھرے لہجے میں بات کرتا ہوں سبھی سے
دلوں کو جیتنے کا یہ سب سے بڑا راز ہے
وہ جو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتا ہے
مجھے اس کی دوستی پہ بڑا ناز ہے
کیوں حوصلہ ہار کے بیٹھ گئے ہو اصغر
انجام ابھی باقی ہے یہ تو صرف آغاز ہے
No comments:
Post a Comment