Poet: Asi
آج دل مرجھایا اس کی یاد کے بعد
دھڑکن تھم سی گئی اس کی یاد کے بعد
آج وہ یاد آئی مجھے کچھ اس طرح
اسے یاد کرتا رہا اس کی یاد کے بعد
شاید کہ اس نے بھلا دیا ہوگا مجھے
یہ گمنام پیدا ہوا اس کی یاد کے بعد
میں بھول گیا سب طلم و ستم اس کے
کچھ یاد نہ رہا اس کی یاد کے بعد
میں تنہا ہوں اس کی جدائی سے اب تک
یہ احساس ہوتا ہے اس کی یاد کے بعد
الفاط خفا تھے مجھ سے مگر آصف
میں نے لکھ دی غزل اس کی یاد کے بعد
No comments:
Post a Comment