Poet:
میں دن میں چہکتی ہوں
کہ میری رات کی خاموشی کو کوئی سن نہ پائے
میں محفلوں میں مسکراتی ہوں
کہ میرےآنسوؤں کو کوئی ڈھونڈ نہ پائے
میں خوشیوں کو ہی بکھیرتی ہوں
کہ میرے غموں کو کوئی تلاش کر نہ پائے
میں رونقوں میں پھرتی ہوں
کہ میری تنہائیوں میں کوئی آ نہ پائے
میں خود کو اکثر دیکھتی ہوں اے دوست
کہ اس دعا کو کوئی جان نہ پائے
No comments:
Post a Comment