Poet: Wajid Imran
شجر بن کے زندگی کو گزارا جائے
اِک قرض یوں بھی تو اُتارا جائے
انا کہتی ہے رُخ موڑ کے چل دوں
دل کہتا ہے اُسے پکارا جائے
اِک بار تو کھیلیں گے بازی عشق
چاہے ہو اِس میں خسارہ جائے
جہاں سے ملتا ہے بن مانگے سب کو واجد
کیوں نہ پھر اُس در پہ کوئی دوبارہ جائے
No comments:
Post a Comment