Monday, October 15, 2018

Love / Romantic Poetry - دل کے در و دیوار

Poet:

بہت چپ چپ سے ہیں دل کے در و دیوار آجاؤ
اذیت میں اکیلے پن سے ہیں بیزار آجاؤ

تمہاری یاد آتی ہے تو یہ سانسیں اکھڑتی ہیں
نہیں ہوتا ہمارے دل سے یہ انتظار آجاؤ

بہت شکوے ہیں تم کو، بہت ناراض ہو مجھ سے
مٹا ڈالوں گا ہر شکوہ فقط اک بار آجاؤ

ہوائیں سرسراتی ہیں جگر میں ہوک اٹھاتی ہیں
گھٹائیں بھی برسنے کو ہیں اب تیار آجاؤ

کبھی ساون کی بارش میں کبھی تپتی دوپہروں میں
ہر اک موسم میں راحت کا ہو تم اظہار آجاؤ

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...