Poet: Saeed
ہم نے کہا حجام سے کچھ تو خیال کیا کرو
چندیا پہ چند بال ہیں آدھی اجرت لیا کرو
باادب اس نے کہا میرے پیارے سر جی
بڑی بےانصافی والی بات آپ نے کردی
آپ کے سر پہ جو چیدا چیدا بال ہیں
قسم ہے رب کی ڈھونڈنے محال ہیں
سر کے بال ڈھونڈنے میں جو وقت لگاتے ہیں
انتظار میں بیٹھے چار گاہک بھاگ جاتے ہیں
صاحب جی کچھ تو انصاف کیجیے
آدھی نہیں جی دگنی اجرت دیجیے
No comments:
Post a Comment