Poet: Muhammad Nawaz
وہ کٹ کر کنگن بن جائیں یہ مر کر مجنوں کہلائیں
پھولوں کے اور دیوانوں کے دکھ سانجھے ہوتے ہیں
وہ پنن ہو یا رانجھن ہو وہ سیزر ہو یا میں جانی
الفت کے سب افسانوں کے دکھ سانجھے ہوتے ہیں
یہاں لہجہ لہجہ نفرت ہے وہاں لحظہ لحظہ وحشت ہے
ان شہروں اور ویرانوں کے دکھ سانجھے ہوتے ہیں
وہ بہہ جاتی ہے رو رو کر یہ جل مرتے ہیں ہنس ہنس کے
شمع کے اور پروانوں کے دکھ سانجھے ہوتے ہیں
No comments:
Post a Comment