Poet: Hafeez Javed
بے قرار دل کا قرار ہو تم
میرے دل کا ہر ساز ہو تم
دل کی دھڑکن بج رہی ہے
ہر دھڑکن کی آواز ہو تم
تیرے بنا جینا ہو گیا محال
میرے جینے کا راز ہو تم
میری آنکھوں کی روشنی تیرے نام
اس روشنی کی کارساز ہو تم
میرے دل میں یونہی رہنا سدا
اس دل کی بیاض ہو تم
تمنا کچھ بھی بچی نہیں باقی
ہر تمنا میں ممتاز ہو تم
میری آن بان بھی ہے تیرے نام
جاوید کا اب ناز ہو تم
No comments:
Post a Comment