Poet: Akhter Raza Akhter
زندگی جیسے خواب کی صورت
دشت میں اک سراب کی صورت
مجھ کو رہنے دو گم خیالوں میں
چشم جاناں میں آب کی صورت
ایک عرصہ سے پڑھ رہا ہوں میں
تیرا چہرا کتاب کی صورت
پھول سارے چمن میں اچھے ہیں
تو ہے لیکن گلاب کو صورت
چاند تنہا ہے میں بھی تنہا ہوں
یہ ہے لمحہ عذاب کی صورت
سارے بے نور ہوگئے اختر
دیکھ کر آفتاب کی صورت
No comments:
Post a Comment