Poet: Abdul Waheed Sajid
مجھے جب سے تیرا خیال ہے
نہ غم ہے نہ کوئی ملال ہے
یہ جو چاند ہے آسمان پر
تیرے حسن کی یہ مثال ہے
تم اتر گئے میری روح میں
تیرے لہجے میں وہ کمال ہے
یہ جو خوبصورت گلاب ہیں
بس تیرا حسن و جمال ہے
کیوں کرتے ہو تم بے رخی؟
میرا تجھ سے اتنا سوال ہے
کبھی دیکھ جا ارے بے خبر
تیرے غم سے ساجد نڈھال ہے
No comments:
Post a Comment