Poet: Zahid
مبارک عید کا سماں ہے یہ
سب ہی خوشیوں کا انتہا ہے یہ
کاش اک بار وہ بھی آجائے
میرے دل کی بس اک دعا ہے یہ
وہ پاس آکے مجھے پیار کرے
یہ آرزو ہے، تمنا ہے یہ
میری خواہش ہے اسے یہ کہہ دوں
مبارک ہو، عید قرباں ہے یہ
چلو زاہد کچھ اور بھی کر لو
عید ہے پیار ہے کیا کیا ہے یہ
No comments:
Post a Comment