Poet: Aadi
امید کسی کی یاد دل میں ہے
کوئی احساس باقی ہے
بدلتے موسموں کے درمیاں اک ساتھ باقی ہے
ابھی تو میں سفر میں یو ملیں گی منزلیں مجھ کو
مگر ان راستوں کے درمیاں اک ساتھ باقی ہے
کہیں پر شام ڈھلتی ہے کہیں رات ہوتی
ابھی تو چاندنی ہے چاند کی رات باقی ہے
چلے آؤ کسی دن تم ہمارا حال بھی دیکھو
ہمارا جسم مردہ ہے مگر اک سانس باقی ہے
امید ہے پھر بھی ملے گا وہ اک دن ہمیں
خدا پر ہے بھروسہ ابھی خدا کی ذات باقی ہے
No comments:
Post a Comment