Poet: M.Asghar
ہرمحفل میں اپنے شعر سنایا نہ کرو
کسی بھینس کے آگے بین بجایا نہ کرو
دنیا جانتی ہے کہ سچ کڑوا ہوتا ہے
ہر کسی کو آئینہ دکھایا نہ کرو
تم چلے جاتے ہو تو نیند نہیں آتی
ہوسکے تو میرے خوابوں میں آیا نہ کرو
جو لوگ معیار پہ پورے نہ اتریں
ایسے لوگوں سے ربط بڑھایا نہ کرو
بھول جاؤ اصغر کو برے وقت کی طرح
میرا خیال بھی کبھی دل میں لایا نہ کرو
No comments:
Post a Comment