Poet: Khushbukht
بے روئی ہوئی آنکھیں اور
ان کی پلکوں کے نرم ونازک
کونوں پر لرزتے سفید اجلے آنسو
نجانے کب سے
بدن میں بکھرتی تھکن
دل کی بے چینی دھڑکنوں پیوست
اداسی اور بےبسی کی نوکوں کو
رگوں میں رواں لہو میں
سر درد اور درد کرب کو
کس حیرت سے دیکھ رہے ہیں
ان کے مبہم اور غیرواضح معنی کو
سمجھنے سے قاصر
یہ آنسو
انہیں کیا معلوم
زندگی محض زندگی ہی نہیں
غم بھی ہے
ناامیدی بھی
No comments:
Post a Comment