Poet: Sadeed Masood
دائم تیرے پرچم کو میں پھر چوم رہا ہوں
گزرے ہوئے لمحوں کی میں چوکھٹ پہ کھڑا ہوں
میں تجھ سے ہوں اے میرے وطن پیارے وطن
تیرا ہوں زمانے میں پرا ہوں یا بھلا ہوں
وہ رنگ ہے مجھ میں تیری اک یاد کا جادو
زمانہ یہ سمجھتا ہے زمانے سے جدا ہوں
واقف ہے زمانہ کہ میں ٹلتا ہی نہیں ہوں
اے میرے وطن میں تیری عظمت پہ فدا ہوں
پردیس کی آندھی بھی بجھا سکتی نہیں مجھ کو
اے میرے وطن میں تیری مٹی کا دیا ہوں
No comments:
Post a Comment