Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti
شفق کے رنگ سے رنگین جب وہ شام ہوئی
اداسیوں کی صدا پھر شہر میں عام ہوئی
سبھی نے جام محبت کے پی لیے بھر کے
ہمارے وقت میں آ کر وفاء حرام ہوئی
گلوں میں سب کے محبت کے ہار ڈالے گئے
ہمارے واسطے شمشیر بے نیام ہوئی
سبھی کو اذن کے کھل کر یہاں کلام کریں
مگر ہماری زباں کے لیے لگام ہوئی
قصور معاف کیے سب ہی کے یہاں لیکن
سزا ہمارے لیئے ہی مگر دوام ہوئی
قلانچ بھر نہیں سکتے غزال بھی اب تو
سنا ہے چال بھی انکی سبک خرام ہوئی
تم اسکے عشق میں دنیا سے کل جھگڑتے تھے
وہ بے وفاء بھی تو اشہر نہ تیرے نام ہوئی
No comments:
Post a Comment