Poet: M.Asghar
میں کوئی جگنو کوئی تارا کیوں مانگوں
مالک نے پہلے دیا بہت دوبارہ کیوں مانگوں
الله کہ سوا کوئی کچھ دے نہیں سکتا
پھر کسی غیر سے سہارا کیوں مانگوں
برے دنوں میں تم لوگوں نے ٹھکرایا تھا
بھلے دنوںمیں کیوں ساتھ تمہارا مانگوں
جہاں لیڈر ہی لوٹتے ہوں قوم کو
ایسے لٹیروں سے سہارا کیوں مانگوں
سر ساحل جو دیکھیں میرے ڈوبنے کا منظراصغر
وہ تھامے نہ میرا ہاتھ تو کنارہ کیوں مانگوں
No comments:
Post a Comment