Wednesday, June 27, 2018

Political Poetry - اے نوجوانان ارض وطن

Poet: Nisar Zulfi

ہر سمت پھیلا خوف سا
ہر سو کالے بادل ہیں
ہر اور ابھرتا شور سا
ہر جا بہتا لہو کا دریا
ممتا کا کلیجہ دہل رہا
بابا کی آنکھیں خشمگیں
اجڑے سہاگ، سونے آنگن
ڈستی وحشت، کہر اندھیرا
کس کو پکاریں کون سنے
رہبر ہمارے اندھے، بہرے
حق کی زبان کٹ چکی ہے
پھر بھی مقتل سجے سجے سے
بھیڑوں کا بہروپ سجائے ہوئے
پھر رہے ہیں وحشی درندے
کسی کا کلیجہ چھلنی کرتے
کسی کا سہاگ اجاڑتے ہوئے
مہاراج ہمارے پاگل کتے
کسی کے ٹکڑوں پہ پل رہے
کسی کہ در پہ پڑے ہوئے
اپنی ماں کے بیوپاری
بہنوں کی چادریں بیچنے والے
اندھیری غاروں میں بیٹھ کر
سورج کو کوسنے دینے والے
کیا خاک سحر کو سینچیں گے
اور تاروں پر کمند ڈالیں گے
اے نوجوانان ارض وطن!
کیا تمہاری رگوں کا خون بھی
جم گیا ہے جسم میں ہی
نہیں تو اٹھو سنبھالو پرچم
اتار پھینکو طوق غلامی
کہ منتظر ہے قوم ساری
اب تم ہی محمود تم ہی قاسم
نبھاؤ تقاضے، آنکھیں کھولو
گر جینے کی خواہش ہے تم میں
تو سینچ کے دکھاؤ اپنی سحر
کمند اٹھاؤ تاروں پہ ڈالو
افلاک کو کر لو مٹھی میں بند
دکھا دو ظلم کے رہبروں کو
یہ لہو اتنا ارزاں نہیں ہے
یہ قوم اتنی سہل نہیں ہے

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...