Poet: Qureshi
اک دل والوں کی بستی تھی جہاں چاند اور سورج رہتے تھے
کچھ سورج من کا پاگل تھا کچھ چاند بھی شوخ اور چنچل تھا
بستی بستی پھرتے تھے ہر پل ہنستے رہتے تھے
پھر اک دن دونوں روٹھ گئے اور سارے سپنے ٹوٹ گئے
اب چاند بھی اس وقت آتا ہے سورج جب سو جاتا ہے
بادل شب سے کہتے ہیں سورج الجھا سا رہتا ہے
چاند کے ساتھ ستارے ہیں پر سورج تنہا رہتا ہے
No comments:
Post a Comment