Poet: Muhammad Ikram
کبھی اپنی بھی زندگی حسین ہوا کرتی تھی
یہ خوشیوں سے بھری ہوا کرتی تھی
لمحے جہاں میں نے گزراے تھے کبھی حسین
ایسی ہی دلکش مہک ہوا کرتی تھی
کتنا پیارا تھا میری زندگی کا وہ پل
یہ تو پھولوں کی کلی ہوا کرتی تھی
وہ پل کتنے خوبصورت تھے میرے
جو خوشبوؤں کی چھاؤں ہوا کرتی تھی
دنیا کے نظارے کتنے دلکش لگتے تھے
یہ جھیل کی ٹھنڈی شام ہوا کرتی تھی
اچھا وقت تھا کبھی وہ اے اکرام
جس میں خوشی ہماری ہوا کرتی تھی
No comments:
Post a Comment