تخلیق ارض و سما
وہ خالق ہے سب کے لیے رحیم اور رحمن
جس نے اپنی قدرت سے پڑھایا قرآن
جس خالق نے پیدا کیے ہیں سارے انسان
فبای الا ربکماتکذبان
سورج اور چاند کا ایک حساب میں ہے گزران
تارے اور درخت تمامی سجدوں میں ہر آن
اونچا کیا افلاک کو اور قائم کی میزان
اس میزان کو کسی بھی صورت مت پہنچے نقصان
حق و صداقت سے انصاف کے پورے ہوں امکان
فبای الا ربکما تکذبان
دھرتی کو مخلوق کی خاطر کیا ہے یوں تخلیق
میوے ،پھل ،اثمار،اشجار ہیں دور و نزدیک
کھجور کے پودے اور ان کے پھل جن کے گرد غلاف
بھوسے ،دانے والے غلے خود ہی کرو انصاف
ایسی نعمتیں پا کر لوگو مت بننا انجان
فبای الا ربکما تکذبان
پیدا کیا انسان کو ٹھیکری جیسے گارے سے
اور بنایا جن کو دہکتے ہوئے انگارے سے
اس کی قدرت کے ہیں لوگو یہ سارے عنوان
فبای الا ربکما تکذبان
مشرق اور مغرب کا خالق دھرتی کا نگہبان
فبای الا ربکما تکذبان
دو سمندر اس نے بنائے تا کر لیں آپس میں ادغام
پھر بھی حائل ہے اک پردہ تا کہ حد سے بڑھے نہ کام
ان سمندروں کی تہہ سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
جن و ملک سبھی تو اس کے رزق پہ پلتے ہیں
دیکھو اپنے خالق کے یہ سارے احسان
فبای الا ربکما تکذبان
بحر کے اندر کوہ کے مانند ہیں جو جہاز بلند
خلقت کو سمجھانے کا اسے ہے یہ انداز پسند
ہے بقا تو صرف خدا کو باقی ہے سب فان
اکرام اور جلال اسی کو زیبا ہیں ہر آن
فبای الا ربکما تکذبان
ارض و سما کی ساری خلقت رب کے در کی سوالی ہے
اس کے حضور ہر ایک کا کاسہ بالکل خالی ہے
ہر لحظہ اس رازق کی نئی شان اور آن
فبای الا ربکما تکذبان
Monday, January 22, 2018
Religious Poetry - تخلیق ارض و سما
Poet: Shabbir Rana
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry
Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...
-
Poet: Abdul Waheed Sajid مجھے سب کچھ ملا ہوتا اگر تم مل گئے ہوتے کسی سے نہ گلا ہوتا اگر تم مل گئے ہوتے کبھی تم نے جو بخشا تھا موسم میں جدائی...
-
Poet: Jamil Uzair ہاتھ چھوٹا ہے جب ہاتھ سے چنگاریاں نکلتی ہیں پھر راکھ سے مراسم بڑھیں تو حوصلے بھی بڑھاؤ، عزیر کئی پتے ٹوٹتے ہیں دن بھر شاخ ...
-
Poet: دل کے بازار میں دولت نہیں دیکھی جاتی پیار ہوجائے تو صورت نہیں دیکھی جاتی اک ہی انسان پر لٹا دو سب کچھ کیونکہ پسند ہو چیز تو قیمت نہیں ...
No comments:
Post a Comment