Poet: Muhammad Zia Siddiqui
وفا کے قصے سنانے والے
وہ راہ الفت دکھانے والے
تلاش منزل کی جستجو میں
بڑے ہی چنچل تھے جو شروع میں
نہ جانے کس کی نظر لگی ہے
چھڑا کے دامن وہ جا رہے ہیں
تمام رشتے مٹا رہے ہیں
محبتوں کے دیئے جلا کر
وہ اپنے ہاتھوں بجھا رہے ہیں
یہ عشق پیچہ سمجھ نہ آیا
بہت رلایا
ضیاء کو دیوانہ کر کے یارو
وہ اپنی مرضی سے جا رہے ہیں
No comments:
Post a Comment